الرئيسيةکھیلمذہبی پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت کا گولڈ میڈل ضبط...

مذہبی پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت کا گولڈ میڈل ضبط کرلیا گیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری پیرا لمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اپنے گولڈ میڈل سے محروم رہ گئے۔

ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح نے پیرس میں ایف 41 جیولن تھرو مقابلے میں ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اپنے ملک کا پرچم لہرانےکے بجائے مذہبی پرچم کے ساتھ جشن منایا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ جھنڈے کا تعلق کس مذہب سے تھا اور نہ ہی جھنڈے پر لکھی گئی تحریر کی وضاحت سامنے آئی ہے ،لیکن ایتھلیٹ سے گولڈ میڈل چھن گیا ہے ۔

Irans javelin gold at Paris Paralympics snatched away over display of religious flag
Irans javelin gold at Paris Paralympics snatched away over display of religious flag

گولڈ میڈل سے محروم ہونے والے ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت کا طلائی تمغہ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھارتی جیولن تھرو کھلاڑی نودیپ سنگھ کو دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت نے جیولن تھرو میں 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا، جبکہ بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین پھینکی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں ’پیرالمپکس‘ ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں ’نودیپ سنگھ‘، ’بیت سیاح‘ اور’جیولن تھرو‘ کے نام کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسرے نمبر پر چین کہ سن پیژیانگ رہے جنہوں نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ عراق کے نخیلاوی ولڈان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ بیت سیاح کے گولڈ میڈل ہارنے پر ایران میں افسوس پایا جا رہا ہے جب کہ نودیپ سنگھ کو طلائی تمغہ ملنے پر بھارت میں اس وقت جشن منایا جا رہا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this