الرئيسيةسائنس اور ٹیکنالوجیبرازیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پابندی عائد کردی

برازیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پابندی عائد کردی

Published on

spot_img

برازیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پابندی عائد کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے ایک تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایلون مسک اور برازیلی حکومت کے درمیان کشمکش شدت اختیار کر گئی ہے۔

جج ایلگزینڈ موریس نے گوگل اور ایپل سمیت تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کو ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم بھی دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایلون مسک نے اس فیصلے کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آزادی اظہار پر ایک حملہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج موریس نے کمپنی کے قانونی نمائندے کو سینسرشپ آرڈر پر جبری عمل درآمد کیلئے گرفتاری کی دھمکیاں دی تھیں۔

واضح‌رہے کہ برازیل میں ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں جو اسے ملک کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم بناتا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this