Wednesday, November 27, 2024
Homeفلسطینفلسطینی جنگجومسلسل اسرائیل کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنا رہے ہیں: رپورٹ

فلسطینی جنگجومسلسل اسرائیل کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنا رہے ہیں: رپورٹ

Published on

spot_img

فلسطینی جنگجومسلسل اسرائیل کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنا رہے ہیں: رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جنگ اور زمینی افواج کے مکمل حملے میں 10 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جنگی نگرانی کرنے والے اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ فلسطینی جنگجو تباہ شدہ علاقے سے اسرائیل میں فوجی اہداف کی طرف راکٹ فائر کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکہ میں قائم دفاعی تھنک ٹینکس انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (ISW) اور کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی تازہ ترین میدان جنگ میں اپ ڈیٹ کے مطابق منگل کو حماس اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈ دونوں کی جانب سے راکٹ لانچنگ کی اطلاع ملی۔

انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار اور کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ ISW-CTP کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق داغے گئے راکٹوں کا مقصد جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی حدود میں واقع 3 اسرائیلی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم ان گائیڈڈ میزائلوں کی فائرنگ سے ہلاکتوں یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب تلکرم بٹالین نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو دیسی ساختہ بم سے اڑا دیا۔

قدس نیوز نیٹ ورک نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس حملے کے لمحے کو دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں آگ کا ایک بڑا گولہ دکھایا گیا جس کے بعد گنجان آباد علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے۔

وفا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے چار بلڈوزر فوجی گاڑیوں کے ساتھ تلکرم میں تعینات کیے اور یہ کہ اسرائیلی فورسز نے شہر میں ایک گیراج، سڑکوں اور پانی کے نیٹ ورک کو مسمار کرنے کے لیے مشینوں کا استعمال کیا۔

Latest articles

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

More like this