Saturday, December 21, 2024
HomeTop Newsفیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان نے پاکستان کو ہرا دیا

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان نے پاکستان کو ہرا دیا

Published on

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان نے پاکستان کو ہرا دیا

اسلام آباد (عرفان جمیل) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ برق رفتاری سے شروع ہوا اور مہمان ٹیم نے لگا تار دو گول داغ دیے۔ابھی چند منٹ بھی نہ گزرے تھے پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر اسکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان مزید دو گول بنائے۔ پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔امادونی کمولوف نے دو گول بنائے، رستم سوئروف، عمر بایوف، احسن پنشنبے اور شاہروم نے ایک ایک گول اسکورکیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Latest articles

جب تک قانون 9 مئی کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9 مئی کے بھیانک دن کے منصوبہ...

فیفا اور نیٹ فلکس کے درمیان 2027 خواتین ورلڈ کپ کو نشر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی...

فوجی عدالت نے نو مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں سنادیں: آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 مئی 2023...

ویرات کوہلی کا فیملی کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کا منصوبہ، رپورٹ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ...

More like this