اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو احساس نہیں ہے کہ عوام کتنے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں،بلاول بھٹو

0
104

اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو احساس نہیں ہے کہ عوام کتنے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپر دیر خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے چاہے وہ مہنگائی کا مسئلہ ہو، غربت اور بیروزگاری کا مسئلہ ہو، تعلیم اور طبی سہولیات کا مسئلہ ہو کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو حل نہ ہو سکے۔ ہم ماضی میں ثابت کر چکے ہیں کہ اگر ہمیں کوئی کام دیا جاتا ہے تو ہم اس کو پورا کر کے دیکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا طاقتور اور ماڈرن ملک بنے گا، آپ فخر سے دنیا میں اپنا سر بلند کرکے کہہ سکیں گے کہ میں پاکستان سے ہوں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کل پاکستان کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے کہ میرے ملک کی عوام کتنے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے کہ ہم پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم عام آدمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہماری حکومت اشرافیہ کی نہیں بلکہ مزدوروں، کسانوں اور طالبعلموں کی حکومت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دعویٰ تھا کہ ایسے کام کروں گا کہ باہر سے لوگ پاکستان آکر کام کریں گے ان کا تو پتا نہیں البتہ کراچی این آئی سی وی ڈی میں ضرور امریکہ سے آکر ڈاکٹرز کام کررہے ہیں۔