پی سی بی نےپاکستان شاہینز کا بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بدھ کو اعلان کیا کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے میچ میں سعود شکیل پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔
ٹیسٹ ٹیم کے ارکان کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ چار روزہ میچ کے لیے، پاکستان شاہینز بدھ کی سہ پہر اسلام آباد کلب میں ہیڈ کوچ عمر گل کی قیادت میں اپنا تربیتی سیشن شروع کرے گی جیسن گلیسپی اور اظہر محمود 11 اگست کو قومی ٹیم کے کیمپ پر توجہ مرکوز کرنے سے قبل عمر گل کی مدد کریں گے۔
چار روزہ میچ کے بعد، ممکنہ قومی ٹیم میں شامل ہوں گے اور سلیکٹرز بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف بقیہ میچوں کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں ان کے متبادل کا اعلان کریں گے۔
پی سی بی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے اور توقع ہے کہ پاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلہ دیش ‘اے’ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
پہلے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ:
سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، سمین گل، سرفراز احمد (وکٹ۔ کیپر) اور عمر امین
پلیئر سپورٹ اہلکار:
عمر گل (ہیڈ کوچ منیجر)، غلام علی (بیٹنگ کوچ)، فہد مسعود (فیلڈنگ کوچ)، ڈاکٹر امتیاز خان (فزیو تھراپسٹ)، فیصل رائے (تجزیہ کار)، یاسر ملک (ٹرینر)، شفقت شبیر (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) اور ملنگ علی (مسیر)