
Aleema Khan (R), the sister of Pakistani Prime Minister Imran Khan leaves the Supreme Court flanked by her lawyer (L) after a hearing against her in Islamabad, on January 14, 2019. Khan appeared in the country's top court on January 14 in a case related to her undeclared property abroad, local media reported. / AFP / AAMIR QURESHI
عمران خان پر وہ دفعات لگائی جا رہی ہیں جن میں سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان
عمران خان کی بہن علیمہ خان ے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب سے ہماری بات ہوئی ہے کہ ہم ڈونلڈ لیو کے اوپر کیس کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ میں ڈونلڈ لیو کے اوپر کیس کریں گے .انہوں نے یہ بھی کہا کہاس معاملے میں امریکن ایمبیسی پوری طرح انوالو تھی.
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر سائفر کی وہ دفعات لگائی جا رہی ہیں جن دفعات میں سزائے موت یا عمر قیدبھی ہو سکتی ہے . انہوں نے کہا کہ کس چیز کے لیے خان صاحب پہ ا ایسا چارج لگایا جا رہا ہے کیا انہوں نے ایسا جرم کیا ہے جس کے اوپر ایک خدشہ ہے کہ سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے.
عمران خان کی بہن نے کہا کہ یہ سزا ڈونلڈ لیو کے اس پیغام پر ہوگی جو اس نے پاکستان بھیجا اور عمران خان نے بہتر سمجھا کہ وہ اپنے قوم کو بتائیں، اس کے اوپر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے اوپر کیس کیا کہ اس نے پاکستان کا بہت بڑا راز تھا جو عمران خان نے قوم کو بتا دیا. علیمہ خان نے کہا کہ اس ڈونلڈ لیو جو پیغام بھیجا تھا اب ڈونلڈ لیو کے خلاف اگر یہاں پاکستان میں انصاف نہیں ملتا پھر ہم ڈونلڈ لیو کے اوپر امریکہ میں کیس کریں گے.
علیمہ خان نے کہا کہ اگر یہاں انصاف دینے کے ہمارے جوڈیشری کے اوپر یہ پریشر ہے ،وہ جس کا بھی پریشر ہے تو ہم پھر امریکہ جا کے ڈونلڈ یو کے اوپر کیس کریں گے.