
Two more matches decided in Women's Football Club Championship Photo Credit - PFF
اردو انٹرنیشنل (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق، جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 میں آج مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں، لیگیسی ڈبلیو. ایف. سی. نے دیا ڈبلیو. ایف .سی. پر 11-0 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔


لیگیسی فٹبال کلب میچ کے زیادہ تر وقت میں مخالف ٹیم کے ہالف میں رہے اور کسی بھی اٹیک کو ناکام بنا ئے رکھا. میچ میں
کائنات اور ایمان نے 3، 3 جبکہ ملیکہ، روشنان، علینا، نزالیہ اور کرشمہ نے ایک ایک گول کیا۔
آج کے دن کے دوسرے میچ میں جافا ڈبلیو. ایف. سی. اور ہائی لینڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں نے میچ کے پہلے ہالف میں ایک دوسرے کے مخالف 1-1 گول سکور کیا.

جافا ڈبلیو ایف سی کی جانب سے ناظمہ نے ٹیم کو برنری دلاتے ہوئے پہلا گول کیا جبکہ خاتون نے ہائی لینڈرز کے لیے جوابی گول کیا۔ دوسرے ہالف میں ہائی لینڈرز کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر وہ ان مواقعوں کو گال میں تبدیل نہیں کر سکی اور کھیل برابری پہ اختتام پزیر ہوا.
