الرئيسيةبین الاقوامیمتحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزوں کے نئے منصوبے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزوں کے نئے منصوبے کا اعلان

Published on

spot_img

متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزوں کے نئے منصوبے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزوں کے ساتھ ہیلتھ انشورنس شروع کرنے کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق چند روز قبل اعلان کرتے ہوئے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے بتایا کہ سیاحتی ویزوں کے لیے ہیلتھ انشورنس اس کے نئے منصوبوں میں شامل ہے، جس کے تحت ایک نیا پراجیکٹ جلد ہی متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کو ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے میں مدد کرے گا، یہ ویزہ کے لیے درخواست دیتے وقت ممکن ہوگا، تاہم فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ یہ منصوبہ کب شروع کیا جائے گا۔

اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے بتایا کہ اس پراجیکٹ سے سیاحوں کو آئی سی پی کی ویب سائٹ یا ایپ کے ذریعے اپنے ویزوں کے لیے آن لائن درخواست دینے کے دوران ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے میں مدد ملے گی، منصوبے کا مقصد ہنگامی صورتحال میں ہیلتھ کور فراہم کرنا ہے، یہ ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کے عمل کو خود کار بنائے گا جو متحدہ عرب امارات میں تمام بڑی انشورنس کمپنیوں سے پیکجز کی قیمتوں اور اجراء کا انتظام کرے گا۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزہ اور ورک پرمٹ کی پروسیسنگ کا دورانیہ بھی کم کیا ہے، ورک پرمٹ اور رہائشی ویزوں کے حصول کے لیے ضروری دستاویزات پر کارروائی کا وقت ورک بنڈل پلیٹ فارم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد پورے یو اے ای میں 30 دن سے کم کرکے پانچ دن کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے متعدد سرکاری وزارتوں اور وفاقی حکام نے ایک ایسا پلیٹ فارم شروع کیا ہے جو کاروباری مالکان اور نجی کمپنیوں کے لیے نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے موجودہ ملازمین کے لیے ورک پرمٹ کی قبل از وقت تجدید کو بھی آسان بنائے گا.

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this