
Women's Asia Cup 2024: India defeats Nepal, Pakistan qualifies for semi-finals
ویمنز ایشیا کپ 2024:بھارت کی نیپال کو شکست ،پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق منگل کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان کی نیپال کو 82 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستان نے 2024 ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ہندوستان پہلے ہی 20 اوورز میں 178/3 رنز کے بعد فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کی مضبوط پوزیشن میں تھا گیند بازوں نے نیپال کو 96/9 کے مجموعی اسکور پر محدود رکھا بھارت اس سے قبل بھی پاکستان اور یو اے ای کو شکست دے چکا ہے۔
واضح رہے کہ گرلز ان گرین نے کل اوائل میں ایک لازمی میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔