بھارتی وزیراعظم مودی ایکس پر 100 ملین فالوورز رکھنے والے دنیا کے دوسرے سیاستدان بن گئے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم اور دنیا کے دوسرے سیاستدان بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا کی مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا ’ایکس پر 100 ملین‘۔
بھارتی وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا کے اس متحرک میڈیم پر لوگوں کے ساتھ بات چیت، بحث ومباحثہ اور تعمیری تنقید پر خوشی محسوس ہوتی ہے، مستقبل میں بھی اس پلیٹ فارم سے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیے منتظر ہوں۔
A hundred million on @X!
Happy to be on this vibrant medium and cherish the discussion, debate, insights, people’s blessings, constructive criticism and more.
Looking forward to an equally engaging time in the future as well. pic.twitter.com/Gcl16wsSM5
— Narendra Modi (@narendramodi) July 14, 2024
یاد رہے کہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ لیڈرز کی فہرست میں بھارتی وزیر اعظم دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے حکمران ہیں، جب کہ ان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا نمبر آتا ہے جو 38.1 ملین فالوورز کے ساتھ اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔
گزشتہ ماہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا دفتر سنبھالنے والے نریندر مودی سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں، وہ انگریزی اور ہندی میں اندرون و بیرون ملک ہونے والے واقعات ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔