Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

لاڈلوں کی نہیں قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، شرجیل میمن

feature photo - 2024-07-12T160715.643

لاڈلوں کی نہیں قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، شرجیل میمن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلے ناچاہتے ہوئے قبول کیے ہیں، اور ان فیصلوں کا سب سے بڑا نقصان بھی ہماری جماعت نے ہی اٹھایا ہے لیکن پھر بھی ہم ہر حال میں ہم سمجھتے ہیں کہ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے نا کہ لاڈلوں کی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے میں بہت چیزیں دیکھی، یہ مبہام سے بھرا فیصلہ ہے، ہماری لیگل ٹیم اس کو دیکھے گی، یہ حقیقت ہے کہ اس فیصلے سے کنفیوژن ہوئی ہے، وفاقی حکومت نظرثانی پر جاتی ہے یا نہیں وہ ان کا صوابدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لاڈلہ ازم ابھی بھی چل رہا ہے، اس وقت الیکشن کمیشن کا سربراہ وہ ہے جس کو عمران خان نے تعینات کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بہترین سربراہ ہیں، آج کے فیصلے سے ’گد ٹو سی یو‘ کی جھلک نظر آئے گی، گد ٹو سی یو ایک لاڈلے کو کہا گیا تھا اور اس کی تویل تاریخ ہے، آج پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا تھا، اسی عدالت نے کہا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی میں کرپشن ہوئی تو سپریم کورٹ کے بندیال صاحب نے اس فیصلے کو کالعدم دے دیا تھا۔

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کی پشت پناہی کی اور ان کا سہولتکار بنا، ایک وہ شخص جو پاکستان کا جھوٹا ترین مشہور تھا تو اس شخص کو صادق اور امین کا ٹائٹل دیا گیا اور مخالفین کے خلاف مقدمے بنائے گئے، 2018 میں جیسے آر ٹی ایس بیٹھے اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا اس کی سہولت کاری بھی چاقب نثار نے کی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقع کے حوالے سے 11 مئی کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جس دوران اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان کی آمد کے موقع پر ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر خوش آمدید کہا چیف جسٹس کی کسی مقدمے کے ملزم کے حوالے سے ایسے جملوں کی ادائیگی پر بڑی تنقید ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گڈ ٹو سی یو کی سیاست کو 2018 میں استعمال کیا گیا، ثاقب نثار نے عدالتی کرسی کے بنا پر ملک میں ظلم مچایا تھا، جب 9 مئی کا واقعہ ہوا تو خان ساحب کو مرسڈیز میں پیش کیا گیا اور گڈ ٹو سی یو بولا گیا اور کہا کہ خان صاحب آپ بس مذمت کردینا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی نے انصاف نہیں مانگا، اگر یہی روایت ہے کہ فارن فندنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا، اس میں عمران خان نے جھوٹ بولا تو پھر وہ پارٹی کیسی چلتی رہی؟ ہم آئین اور قانون کو کہاں چھوڑیں؟ عمران خان کے مقدمے کے فیصلے میرٹ پر ہونے چاہیے، درخواست کسی اور کی تھی اور کسی اور کے حق میں فیصلہ آگیا۔

Tags: الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی شرجیل میمن عدالتی فیصلے قانون کی پاسداری

Post navigation

Previous: سابق کرکٹر بریٹ لی نے کس تیز گیند باز کو تمام فارمیٹ کا بہترین باؤلر قرار دیا؟
Next: ہالینڈ کی عدالت نے غزہ جنگ پر جیٹ پارٹس کی برآمد پر پابندی کا مطالبہ مسترد کر دیا

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

یہ بھی پڑہیے

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

FIFA Series: Mauritania defeats Pakistan 1-0 after thrilling encounter-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیدی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.