
برطانوی پارلیمنٹ میں “مدر آف دی ہاؤس” کا خطاب حاصل کرنے والی خاتون ڈیان ایبٹ کون ہیں
ڈیان ایبٹ ہیکنی نارتھ اور اسٹوک نیونگٹن سے دوبارہ بار بطور ایم پی اپنی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہیں
طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی لیبر ایم پی نے 23,355 ووٹ حاصل کرکے کنزرویٹو ڈیوڈ لانڈاؤ اور گرین پارٹی کے امیدوار اینٹونیٹ فرنینڈز کو شکست دی۔
ڈیان ایبٹ 1987 میں پہلی بار منتخب ہونے کے بعد ایوان میں داخل ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون بننے کے بعد پارلیمنٹ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی رکن پارلیمنٹ میں سے ایک ہیں۔
حالیہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ڈیان ایبٹ ہیکنی نارتھ کے حلقے سے لگاتار 10ویں بار منتخب ہوئی ہیں.دسویں بار مسلسل منتخب ہونے اور سب سے زیادہ عرصے تک ایوان کا مسلسل حصہ رہنے کے بعد ڈیان ایبٹ نے “مدر آف دی ہاؤس” کا خطاب حاصل کر لیا ہے۔
یہ اعزاز سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ کو دیا جاتا ہے۔ڈیان ایبٹ کو پہلی بار 37 سال قبل 1987 میں منتخب کیا گیا تھا جب وہ پہلی سیاہ فام خاتون ممبر پارلیمنٹ بنی تھیں۔
حالیہ عام انتخابات میں ڈیان ایبٹ نے ہیکنی نارتھ اور سٹوک نیونگٹن کی اپنی سیٹ برقرار رکھی اور گرین پارٹی کے امیدوار کو 15,000 سے زیادہ ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی.
مدر آف دی ہاؤس کا خطاب اس سے قبل لیبر کی سابق ڈپٹی لیڈر ہیریئٹ ہرمن کے پاس تھا، جو 42 سال پارلیمنٹ میں رہنے کے بعد الیکشن میں دستبردار ہو گئیں۔
ڈیان ایبٹ جنہوں نے جیریمی کوربن کی نگرانی میں ہوم سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، انہیں گزشتہ دور میں مجبورا آزاد رکن پارلیمنٹ کے طور پر ایوان میں بیٹھنا پڑا.