شکیب الحسن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے تصدیق کی ہے کہ وہ اگست میں پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فوراً بعد، بنگلہ دیش 19 ستمبر سے 12 اکتوبر تک بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے .
فی الحال شکیب کی توجہ صرف پاکستان کے خلاف ریڈ بال سیریز پر ہے اور اس کے بعد وہ مزید فیصلے کریں گے۔
شکیب نے کرک بز کے حوالے سے کہا کہ میرے پاس بہت سے منصوبے نہیں ہیں میرے سامنے دو ٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہیں ایک میجر لیگ کرکٹ ہے اور دوسرا کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے اور مجھے یہ دیکھنے دیں کہ ان دونوں ٹورنامنٹس کو کھیلنے کے بعد میں کہاں کھڑا ہوں کیونکہ مجھے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ میں کیسا محسوس کرتا ہوں.
پاکستان یا بنگلہ دیش میں سے کسی نے ابھی تک اس سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے .
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کی تھی بابر اعظم کی ٹیم کو گروپ مرحلے سے باہر ہونا پڑا لیکن ٹائیگرز نے ٹورنامنٹ کے سپر 8 میں جگہ بنالی۔