پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں،وزیر اعظم کی پیوٹن سے ملاقات میں گفتگو
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کسی اور ملک کی وجہ سے متاثر نہیں ہوں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں، ہمیں مستقبل میں پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کسی اور ملک سے تعلقات یا جیو پولیٹکل صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے، روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم اس وقت قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت اور SCO پلس کے دو سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لیے ہیں۔