ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز شکست دے دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دی۔
ہدف (202)کے تعاقب میں ہالینڈ کی ٹیم 16.4 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نووان تھشارا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وینندو ہسرنگا اور متھیشا پاتھیرانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ہالینڈ نے سری لنکا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ ڈی کے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوسل مینڈس اور چارتھ اسالنکا کے46 رنز کی مدد سے 20 اوورز میں 6-201 کے مجموعی اسکور بنائے۔
اینجلو میتھیوز نے 15 گیندوں پر 30 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سری لنکا اور ہالینڈ دونوں ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے .