Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی...

پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مایوس کن مہم ختم کر دی

Published on

پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مایوس کن مہم ختم کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اتوار کو فلوریڈا کے لاڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کم اسکور والے مقابلے کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب شاہین آفریدی نے چھکا لگا کر ورلڈ کپ کی مایوس کن مہم ختم کرنے میں مدد کی۔

پاکستان نے107 رنز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کے باوجود،میچ اپنے لیے مشکل بنا لیا کیونکہ وہ مسلسل وکٹیں گنواتے رہے صائم ایوب (17) اور محمد رضوان ( 17) نے پہلے 6اوورز میں ہی اپنی وکٹیں گنوا دیں۔

پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا کیونکہ فخر زمان (5)، عثمان خان (2)، شاداب خان (0) اور عماد وسیم (4) دوہرے ہندسے میں اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

عباس آفریدی نے اپنی 17 رنز کی اننگز کے دوران ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر پاکستان کو کامیابی دلائی جس سے بابر اعظم کی ٹیم کو ہدف کے قریب آنے میں مدد ملی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔

اس سے پہلے پہلی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کے دبنگ مظاہرہ نے آئرش ٹیم کے لیے مشکلیں کھڑی کر دیں کیونکہ شاہین آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سبھی نے شاندارباولنگ کا مظاہرہ کیا.

شاہین نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا شاندار آغاز کیا کیونکہ انہوں نے پہلے ہی اوور میں اینڈریو بالبرنی اور لورکن ٹکر کو آؤٹ کر کے آئرلینڈ کو بڑا دھچکا دیا۔

عامر نے شاہین کی شروعات کو جاری رکھا اور آئرش کپتان پال اسٹرلنگ کو صرف ایک رن پر پویلین واپس بھیج دیا۔

پاکستانی باؤلرز نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور مخالفین کے بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجتے رہے ایسا لگتا تھا کہ آئرلینڈ بحیثیت ٹیم 60 رنز بنانے سے پہلے ہی آل آؤٹ ہو جائے گا لیکن جارج ڈوکریل اور گیرتھ ڈیلنی کی 44 رنز کی شراکت نے انہیں ایک مناسب مجموعہ تک پہنچنے میں مدد دی۔

ڈیلانی نے جدوجہد کرنے والی آئرش ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 19 گیندوں پر 31 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے جوشوا لٹل نے 18 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

آئرلینڈ نے 20 اوورز میں 106/9 کے مجموعی اسکورپر اپنی اننگز کا اختتام کیا پاکستان کی جانب سے شاہین اور عماد نے3 وکٹیں حاصل کیں عامر نے 2 جبکہ حارث رؤف ایک آئرش بلے باز کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

Latest articles

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

More like this