پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کھل کربتا دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بدھ کو جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران چیئرمین سے ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا اور کیا بورڈ نے ٹیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے۔
نقوی نے کہا کہ ٹیم ابھی ورلڈ کپ کھیل رہی ہے قوم کو ان کے ساتھ صبر کرنا ہوگا. ابھی بھی میچ کھیلنا باقی ہیں اور ہمیں ٹورنامنٹ کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کارکردگی کچھ بھی ہو انہیں باقی ٹورنامنٹ کھیلنا ہے اس کے لیے انہیں تمام تعاون درکار ہے۔
چیئرمین نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ٹیم کے اندرونی معاملات پر پی سی بی میں بڑے پیمانے پر بات ہو رہی ہے تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بارے میں ابھی عوام میں جو بھی انکشاف ہوا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔ہم ٹیم کے حوالے سے معاملات پر بات کر رہے ہیں اور فی الحال اس پر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نااہلی کے دہانے پر ہے لیکن اس کا ابھی ایک اور میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہ با قی ہے۔