Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے پاکستان کو سنسنی خیز سپر اوور...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے پاکستان کو سنسنی خیز سپر اوور میں شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گرینڈ پریری اسٹیڈیم، ڈیلاس میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے دوسرے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سنسنی خیز سپر اوور کے بعد 5 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز کا ہدف دیا جسے امریکہ نے آخری اوور کی آخری گیند پر برابر کرنے میں کامیابی حاصل کی کیونکہ انہوں نے 159-3 کے مجموعی اسکور پر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔

سپر اوور میں پاکستان کے محمد عامر نےاوور کرایا اور امریکہ نے اپنی اننگز کا اختتام18 رنز پر کیا پاکستان صرف 13 رنز کا ا سکور ہی کر سکا اور میچ 5 رنز سے ہار گیا۔

اس ن پورے میچ میں امریکہ نے احتیاط کے ساتھ بیٹنگ کی اور وہ کھیل کوجیت کی طرف لے جانے میں کامیاب رہے ان کے کپتان موننک پٹیل نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہو گئے.

یو ایس اے کو 12 گیندوں پر 21 رنز درکار تھے جب عامر نے ایک غیر معمولی اوورکرایا کیونکہ انہوں نے صرف 6رنز دیے آخری اوور میں دفاع کے لیے 15 رنز باقی رہ گئے۔

حارث رؤف کو آخری اوور میں چوتھی گیند پر چھکا لگا اور پھر یو ایس اے کو 2گیندوں پر6رنز درکار تھ تاہم اننگز کی آخری گیند پرصرف پانچ رنز درکار تھے اور پھر نتیش کمار نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی کوئی وکٹ حاصل نہ کر سک جبکہ عامر، نسیم شاہ اور حارث ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پاکستان کی اننگز میں، امریکہ نے گیند کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا کیونکہ ان کے گیند بازوں نے پاکستانی ٹاپ آرڈر محمد رضوان، عثمان خان اور فخر زمان کو صرف 26 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

تاہم تین وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان بابر اعظم اور شاداب خان نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم کو کھیل میں واپس لائے۔

بابر اور شاداب کے درمیان 72 رنز کی شراکت نے پاکستان کو ایک بار پھر ٹاپ پر جانے میں مدد دی لیکن شاداب 25 گیندوں پر 40 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

شاداب کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے اور وکٹیں گرتی رہیں۔

بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 44 رنز بنائے افتخار احمد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی کے پاکستان کو نیچے آرڈر میں اہم رنز فراہم کیے اور انہیں مقررہ اوورز میں 159 رنز پر اپنی اننگز کا اختتام کرنے میں مدد دی۔


Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...