Saturday, October 26, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے نیپال کو 6وکٹوں سےشکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے نیپال کو 6وکٹوں سےشکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں منگل کو نیدرلینڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ نمبر 7 میں نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

ہالینڈ کے کھلاڑیوں نے 107 رنز کے ہدف کا تعاقب 19ویں اوور میں میکس او ڈاؤڈ کے 48 گیندوں پر ناقابل شکست 54 رنز کی بدولت کیا۔

دوسرے قابل ذکر بلے باز وکرمجیت سنگھ تھے جنہوں نے 28 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی، ابیناش بوہارا اور دیپیندر سنگھ ایری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل تیز گیند باز لوگن وین بیک نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان ٹم پرنگل نے بھی 3وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد نیپال پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز پر ہی محدود رہا۔

نیپال کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا پرنگل نے وکٹ کیپر آصف شیخ کو آؤٹ کیا کشال بھرٹیل 10 گیندوں پر 7 رنز بنا کر وین بیک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔

انیل ساہ، نے 12 گیندوں پر 11 رنز بنائے اور پرنگل کی گیند پر وین بیک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

کپتان روہت پاڈیل نے 37 گیندوں پر 35 رنز کے ساتھ ایک اہم کوشش کی لیکن آخر کار پرنگل نے انہیں آوٹ کردیا گلشن جھا نے بیک اینڈ پر 14 رنزے ساتھ تعاون کیا جبکہ کرن کے سی نے 12 گیندوں پر تیز 17 رنز بنائے جس میں 2 چھکے بھی شامل تھے۔

پرنگل نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 2/20 کے اعداد و شماردرج کیےجبکہ وان بیک نے 3/18 وکٹیں حاصل کیں ک پال وین میکرن نے اپنے 4 اوورز میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ باس ڈی لیڈے 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

Latest articles

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، ایران نے حملہ ناکام قرار دے دیا

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، ایران نے حملہ ناکام قرار دے دیا اردو انٹرنیشنل...

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا اردو انٹرنیشنل (...

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ:پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر تین سال کے وقفے کے بعد ہوم سیریز جیت لی

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ:پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر تین سال کے وقفے کے بعد...

کرس ووڈ کی شاندار کارکردگی، ناٹنگھم فاریسٹ نے لیسٹر کو شکست دے دی

کرس ووڈ کی شاندار کارکردگی، ناٹنگھم فاریسٹ نے لیسٹر کو شکست دے دی اردو انٹرنیشنل...

More like this