Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانوزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا

وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا

Published on

spot_img

وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق پالیسی پورے ملک میں نافذ کردی گئی ہے، پالیسی میں انفرادی طور پر یا کمپنی کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے شرائط نافذ کردی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق کوئی بھی کمپنی 30 کروڑ روپے اور انفرادی شخص 3 کروڑ روپے ٹیکس دینے پر بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا اہل ہوگا، وفاقی وزارت داخلہ کی اجازت سے بلٹ پروف گاڑی خریدی یا فروخت کی جاسکتی ہے، 30 کروڑ ٹیکس دینے والے کو 2 گاڑیاں 50 کروڑ تک ٹیکس دینے والے کو 3 گاڑیاں لینے کی اجازت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایک ارب روپے ٹیکس دینے والے کو 4 گاڑیاں ، ایک ارب سے زائد ٹیکس دینے والے کو 6 گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہوگی ، بلٹ پروف گاڑی کی 6 ماہ میں ٹیکس کی ادائیگی نا ہونے پر بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ منسوخ ہوگا، صوبائی محکمہ ایکسائیز بلٹ پروف گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کا مجاز ہوگا، بلٹ پروف گاڑیوں کا ڈیٹا وزارت داخلہ کو فراہم کیا جائے گا۔

پالیسی میں ریاست مخالف افراد ، قتل ، اغوا ، ڈکیتی کے ملزمان کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے ، بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے افراد کی خفیہ اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this