Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: کینیڈا اور نمیبیا نے وارم اپ میچ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: کینیڈا اور نمیبیا نے وارم اپ میچ میں جیت اپنے نام کر لی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیلاس میں پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچ میں کینیڈا نے نیپال کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 183 رنز بنائے جبکہ نیپال کی ٹیم 19.3 اوورز میں 120 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کینیڈا کے نکولس کرٹن نے 39 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے رویندرپال سنگھ نے ٹوٹل میں 41 رنز کا اضافہ کیا جس نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید برآں، نمیبیا نے آج شروع ہونے والے تیسرے وارم اپ میچ میں یوگنڈا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دو افریقی ٹیموں کے درمیان مقابلہ میں یوگنڈا نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنائے جبکہ نمیبیا نے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔

نمیبیا کے نکولاس ڈیوین نے قابل تحسین کارکردگی پیش کرتے ہوئے پانچ چھکوں سمیت نصف سنچری بنائی دوسری وکٹ کے لیے سب سے زیادہ 85 رنز کی شراکت ڈیوین اور جے پی کوٹزے نے کی۔

تاہم، جے جے اسمٹ نے ناٹ آؤٹ 21 رنز بنا کر میچ کا خاتمہ کیا اور نمیبیا کو فتح دلائی۔

مزید برآں، نمیبیا کا مقابلہ کل 29 مئی کو کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ میں آسٹریلیا سے ہوگا۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this