الرئيسيةTop Newsاوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،نوٹیفیکیشن جاری

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،نوٹیفیکیشن جاری

Published on

spot_img

اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس کی قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔جبکہ ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے قیمت نہیں بڑھائی گئی البتہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 150 مکعب میٹر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے.جبکہ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 400 مکعب میٹرگیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس کی قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے.تندوروں کے لیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھی گئی ہے اور پاور پلانٹس کیلئے بھی گیس قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this