
Pakistani mountaineer Sarbaz Ali Khan climbed the world's highest peak Mount Everest without oxygen.
پاکستانی کوہ پیماء سرباز علی خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کرلیا۔
خیال رہے کہ سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن کے یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دوسرے پاکستانی ہیں، سرباز علی خان سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیماء سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بنا آکسیجن سپورٹ سر کرچکے ہیں اور یوں سرباز علی بنا آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیماء نے مجموعی طور پر 13 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کی ہیں