Friday, July 5, 2024
پاکستاناسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس...

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے انڈیکس 75 ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کرلی۔

ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد سے عبور کرگیا۔

پاکستان انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

13 مئی کو پاکستان کا بینچ مارک شیئر انڈیکس ایک فیصد اضافے کے ساتھ 74 ہزار پوائنٹس پر جانے کے بعد 73 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دیگر خبریں

Trending

وزیراعظم کا اسلامو فوبیا ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے سماجی و اقتصادی اثرات...

0
وزیراعظم کا اسلامو فوبیا ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات پر زور اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد...