
Powerlifters leave for Hong Kong
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دو پاور لفٹرز ایشین یونیورسٹی کلاسک اور ایشین لیس پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوئے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی محمد عبدالجبار عدنان اور ویرونیکا سہیل کھوکھر کریں گے۔
ڈاکٹر محمد عبدالجبار عدنان ماسٹرز ون کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے 2013 میں آکلینڈمیں کامن ویلتھ چیمپیئن شپ اور2014 میں میلبورن میں ایشین/اوشینیا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ۔
20 سالہ ویرونیکا سہیل کھوکھر (آج) جمعہ کو ایشین یونیورسٹی کلاسک پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے 2018 میں دبئی میں ایشین کلاسک یوتھ پاور لفٹنگ بینچ-پریس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا ۔