اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق بوروسیا ڈورٹمنڈ نے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں پیرس سینٹ جرمین کو 1-0 سے شکست دی۔ بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے نکلاس فل کرگ نے پہلے ہاف میں متاثر کن کارکردگی دکھائی جس وجہ سے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو سیمی فائنل میں پی ایس جی کو شکست دینے میں مدد ملی ۔
نکلاس فل کرگ ایک لمبے پاس کو کنٹرول کرنے کے بعد اپنے بائیں پاؤں سے گیند کو جال میں ڈالا۔
دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے پاس گول کرنے کے مواقع تھے لیکن وہ کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہے ۔ کیلیان ایمباپے نے شاٹ لگا کر پوسٹ کو نشانہ بنایا اور اس کے فوراً بعد اچراف حکیمی نے بھی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ لیکن وہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ۔
اس میچ میں فلکرگ کے پاس ایک اور گول کرنے کا موقع تھا لیکن جیڈون سانچو کے بہترین پاس کے بعد اسے گنوا بیٹھے ۔
تاہم ڈورٹمنڈ نے زیادہ جارحانہ انداز میں کھیلا اور جیت حاصل کی، حالانکہ پہلے ہاف میں پی ایس جی کا کنٹرول گیند پر زیادہ تھا لیکن پھر بھی وہ ہدف پر کوئی بھی شاٹ لگانے میں ناکام رہے ۔
اس کے علاوہ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے مارسیل سبیٹزر کے پاس ڈورٹمنڈ کے لیے ایک اور گول کرنے کا بہترین موقع تھا لیکن پی ایس جی کے گول کیپر گیان لوئیگی ڈوناروما نے ان کی شاٹ کو روکنے کے لیے ایک بہترین سیو کیا ۔لیکن بورسیا ڈورٹمنڈ میچ 1-0 سے جیت گیا .