Friday, July 5, 2024
پاکستانپرویز الٰہی کیخلاف مبینہ کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت، شریک ملزم نے...

پرویز الٰہی کیخلاف مبینہ کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت، شریک ملزم نے پلی بارگین کر لی

پرویز الٰہی کیخلاف مبینہ کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت، شریک ملزم نے پلی بارگین کر لی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے ہوئی ہے اور مقدمے کے شریک ملزم نے پلی بارگین کر لی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے شریک ملزم حبیب قاسم نے 67 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم حبیب قاسم سب انجنئیر تھا اور اس نے سڑسٹھ لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ پلی بارگین کی رقم کا 40 فیصد پے آرڈر اکاؤنٹ میں جمع بھی کروا دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران کشیدگی :‌امریکہ اور اسرائیل رفح آپریشن پر مذاکرات کریں گے

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...