الرئيسيةکھیلفٹ بالچیمپیئن شپ، لیڈز یونائیٹڈ نے ہل سٹی کو 3- 1سے شکست دے...

چیمپیئن شپ، لیڈز یونائیٹڈ نے ہل سٹی کو 3- 1سے شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئن شپ کے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ نے ہل سٹی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں کریسینسیو سمر ویل اور ڈین جیمز کے گولز نے لیڈز کی جیت کو یقینی بنایا اور پوائنٹس ٹیبل پر سہرِ فہرست رہنے میں مدد کی۔

لیڈز کی جانب سے سیم بائرم نے گیند کو ہیڈ کر کے پہلا گول کیا۔ اس کے بعد، فیبیو کاروالہو نے ہل کی جانب سے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
دونوں ٹیموں کے پاس مزید گول کرنے کے مواقع تھے لیکن لیڈز نے کچھ اچھے مواقع گنوا دئیے۔ جبکہ ہل سٹی نے بھی گول کرنے کی کوشش کی ۔

کھیل میں 12 منٹ باقی تھے، لیڈز کی جانب سے میٹیو جوزف نے گول کر دیا۔ بعد میں ہل سٹی کے ایک کھلاڑی نے ، سمر ویل کو فاؤل کیا جس کے بعد سمر ویل نے لیڈز کے لیے پنالٹی کک پر گول کیا۔

آخر میں، ڈین جیمز نے ایک حیرت انگیز لمبی شاٹ کے ساتھ لیڈز کی فتح پر مہر ثبت کی جب ہل کا گول کیپر اپنی ٹیم کو گول کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ڈین جیمز کے لیے یہ گول خاص طور پر اہم تھا کیونکہ وہ گزشتہ گیم میں پنالٹی سے محروم ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کا ملک ،ویلز یورو جیسے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

اس جیت کے ساتھ، لیڈز ایپسوچ ٹاؤن سے بالکل پیچھے، لیگ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ ہل سٹی نویں نمبر پر ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہے.

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this