توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے،امریکا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں تقریباً 4000 میگا واٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانےمیں مددکی، امریکی منصوبوں کےذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پرپانی کے انتظام سے نمٹنےکیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پرغور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔