Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ، وزیرِ اعظم شیباز شریف نے جیولن تھرو...

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ، وزیرِ اعظم شیباز شریف نے جیولن تھرو ارشد ندیم کو 25 لاکھ انعام دے دیا

Published on

spot_img

اسلام آباد: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے جیولن تھرو ارشد ندیم نے منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔وزیرِ اعظم شیباز شریف نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ۔

جیولن پھینکنے کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارشد ندیم سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کم وسائل کے باوجود چاندی کا تمغہ جیتنا قابل ِ فخر ہے ۔ وزیرِ اعظم نے کہا ارشد ندیم آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کھیلوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ارشد ندیم نے وزیراعظم کو اپنے اسپورٹس کیریئر اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ایتھلیٹ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں کیا اور اس کے بعد یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی، انہوں نے مختلف کیٹیگریز میں مختلف عالمی ایونٹس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ وزیر ِ اعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیرِ تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام مزید کرنے کی بھی ہدیات جاری کیں۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازہ فاطمہ خواجہ، ایم این اے رومینہ خورشید عالم اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے بھی شرکت کی۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this