Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز،انکی اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

Untitled-design-10-2

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز،انکی اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ ام حسن کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف قوانین کی متعدد دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بدھ کو بتایا کہ دونوں مقدمات آبپارہ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ کانسٹیبل جاوید انجم کی شکایت پر مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ مقدمہ مولانا عبدالعزیز کے لال مسجد میں اپنے خطبہ میں مسلح افواج پر تنقید کے بعد درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق لال مسجد کے سابق خطیب نے اپنے خود ساختہ مذہبی نظریات کی بنیاد پر فوج اور حکومت کو غلط قرار دیا، جس پر بعد میں انہوں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا اور دہشت گردی کو جائز قرار دے کر اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں نے فوج کے حوصلے پست کرنے اور اس کی صفوں میں بغاوت کو بھڑکانے کی کوشش کی، ان کا مقصد لوگوں اور قانون نافذ کرنے والوں میں خوف اور دہشت پھیلانا اور لوگوں، مذہبی عناصر اور قوتوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا تھا۔

جبکہ دوسرا مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) عبدالقیوم کی مدعیت میں مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اے اسی آئی نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسن انتظامیہ اور پولیس کو دھماکنے کی ویڈیو دیکھی ہے۔

اپنے مذہبی عقیدے کی بنیاد پر ام حسن نے کہا کہ کیپیٹل انتظامیہ کی اجازت کے باوجود وہ اسلام آباد میں کوئی بھی ثقافتی یا موسیقی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دیں گی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ انہوں نے غیر ضروری مداخلت اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے ماضی میں بھی ایسے پروگراموں میں خلل ڈالا تھا اور مستقبل میں بھی وہ ایسا ہی کریں گی، ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ام حسن نے کھلے عام اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس کلاشنکوف سمیت دیگر ہتھیار موجود ہیں۔

Tags: آبپارہ پولیس اسٹیشن اسلام آباد پولیس لال مسجد مولانا عبدالعزیز

Post navigation

Previous: امریکی ایوان نمائندگان میں دوران سماعت عمران خان کے حق میں نعرے
Next: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.