ہرنائی: مقامی کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، 12 مزدور جاں بحق

0
106
ہرنائی: مقامی کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، 12 مزدور جاں بحق

ہرنائی: مقامی کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، 12 مزدور جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مقامی کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 12 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 8مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا .

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور محکمہ مائنز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے زردآلومیں مقامی کوئلہ کان میں گزشتہ روزرات گئے گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12مزدور جاں بحق جبکہ 8کانکنوں کو بحفاظت نکال کرلیا گیا .

انسپکٹر مائنز عبد الغنی کے مطابق کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کیلئے جانے والے 8کانکنوں کو پہلے ہی بحفاظت ریسکیو کرلیا گیاتھا جبکہ کوئلہ کان میں پھنسے مزید 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں تاحال کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لئے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور محکمہ مائنز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ سال بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے 51 حادثات میں 69 کان کن لقمہ اجل بنے جبکہ 29 زخمی ہوئے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار.

وزیراعظم کی کان کنوں کو ریسکیو کرنے کی کوششوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت.

وزیراعظم کی حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت.