اسٹاک ایکسیچنج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں664 پوائنٹس کا اضافہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 8 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 664 پوائنٹس یا 1.02 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 555 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 890 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریباً 10 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس یا 0.5 فیصد اضافہ ہوا تھا، تاہم، کاروبار کا اختتام 74 پوائنٹس یا 0.11 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 890 پر ہوا تھا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 15 مارچ کو انڈیکس 247 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 816 پر بند ہوا تھا۔