Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری روز، بڑی پیشرفت کا امکان

پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری روز، بڑی پیشرفت کا امکان

Published on

spot_img

پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری روز، بڑی پیشرفت کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا، ان مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ارب ڈالر کیلئے آج مذاکرات میں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، موجودہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی پروگرام 11 اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مذکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملے گی، اس پروگرام کے تحت پاکستان کو پہلے ہی 1 ارب 90 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں، مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن موجودہ پروگرام کو مکمل کرنے پر ہی توجہ مرکوز رکھے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو نئے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرلی ہیں، آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے، شیڈول کے مطابق آخری جائزہ مذاکرات آج ختم ہوجائیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج موصول ہونے کی امید ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز سے جاری ہیں، پاکستان نے آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے، مذاکرات کی کامیابی آئی ایم ایف کے اطمینان سے مشروط ہے، مذاکرات کی کامیابی سے متعلق فیصلہ آئی ایم ایف نے کرنا ہے، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان وفد کی سطح پر معاہدہ ہوگا، مذاکرات کی کامیابی پر جائزہ مشن 1.1 ارب ڈالرزکی آخری قسط کے لیے سفارش کرے گا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو پاکستان کے لے قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this