جفا و کفا سے گولڈ میڈل تک کا سفر، جڑانوالہ کے خزیمہ شہزاد

0
64
جفا و کفا سے گولڈ میڈل تک کا سفر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )

جفا و کفا سے گولڈ میڈل تک کا سفر

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے خزیمہ شہزاد نے ساؤتھ ایشین انڈر 17 انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پانچ ٹیموں بھوٹان، سری لنکا ،مالدیپ ،نیپال اور پاکستان نے حصہ لیا۔

انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیتنے پر پر خزیمہ شیزاد کے شہر جڑانوالہ میں اس جیت کی خوشی میں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔ اہل علاقہ نے خزیمہ شہزاد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا ۔

خزیمہ شہزاد نے کہا کہ میری یہ کامیابی میرے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اگر حکومت سرپرستی کرے تو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں بھرپور محنت کروں گا ، خزیمہ کے والد شہزاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے گولڈ میڈل حاصل کرکے شہر کا نام روشن کیا ہے ۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل