جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی

0
131
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی

جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک 62 سالہ شخص نے کورونا وائرس کی ویکسین 217 بار لے کر طبی ماہرین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں یونیورسٹی آف ارلنگن نیورمبرگ کی ایک ٹیم نے ایک ایسے شخص کا جائزہ لیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی 217 ویکسین لیں ہیں جس میں 8 مختلف کورونا ویکسین کی 134 خوراکیں لینے کی باضابطہ تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا ویکسین کی 217 خوراکیں لینے کے باوجود اس شخص کو کسی بھی نوع کے منفی اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ محققین نے اس شخص کے خون کے نمونوں کا بھی جائزہ لیا، تاہم متعلقہ شخص کا مدافعتی نظام کسی بھی نقص کے بغیر کام کرتا ہوا پایا گیا۔

معروف جریدے دی لانسیٹ انفیکشس ڈیزیز جرنل میں شائع ہونے والی کیس رپورٹ کے مطابق اس شخص کا مدافعتی نظام مکمل طور پر فعال ہے۔

محققین کے مطابق جرمن علاقے میگڈنبرگ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے خالص ذاتی وجوہ کی بنیاد پر کورونا ویکسین اتنی بڑی تعداد میں لی۔

ڈاکٹر کلین شوبر کے مطابق ان کو اس شخص کا علم ایک اخبارکے زریعے ہوا، جس کے بعد انہوں نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے جسم کی تحقیق کی اجازت دے گا جو اس شخص نے خوشی سے قبول کر لیا.

ڈاکٹر کلین شوبر نے بتایا کہ ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ کورونا ویکسین کی اتنی زیادہ خوراکیں لینے سے اس شخص کے مدافعتی نظام پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔ مطالعے کا مقصد مدافعتی نظام کو کسی خاص اینٹیجن کے سامنے ظاہر کرنے کے اثرات کی جانچ کرنا تھا.

لیکن ٹیسٹ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کورونا ویکسین کی 217 خوراکیںلینے کے بعد بھی اس شخص کا مدافعتی نظام مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔