کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کا اولمپکس سے محروم ہونے پر حکومت سے شکوہ
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 2 نئے ریکارڈز بنا ڈالے.
لاہور میں ہونے والی نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں نوح دستگیر بٹ نے اسکواٹ میں 330 کلو گرام اور بینچ پریس میں 208 کلو وزن اٹھا کر اپنے ہی قومی ریکارڈ توڑ دیے۔
نوح دستگیر بٹ کا کہنا ہے کہ میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کو ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے،کامن ویلتھ گیمز میں جیتنے والوں کی سرپرستی کی جاتی تو اولمپکس میں میڈل جیتنا مشکل نہیں تھا۔
نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ مجھے اولمپکس سے کیوں محروم رکھا گیا ۔ مجھے نہ کیمپس دیے گئے نہ ٹریننگ کے لیے باہر بھیجا گیا ، اس لیے پیرس اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ دیں اولمپکس میں میڈل کوئی مشکل نہیں ۔