Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات،...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی

Published on

spot_img

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی،برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر مبارکباد پیش کی.

برٹش ہائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا.

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ کا شکریہ ادا کیا.

اس موقع پر پنجاب کے طلباء کے لئے اعلیٰ برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ سے بڑھا نے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنس اور شفافیت پر اپنے ویژن سے آگاہ کیا.

ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن پر بات چیت کی گئی اور برطانوی ہائی کمشنر نے ڈیجٹل پنجاب ویژن کو سراہا

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے ۔

وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب بالخصوص لاہور میں آئی ٹی سیٹیز کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا.

پنجاب میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا.

اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے ائیر کوالٹی انڈکس ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگو بھی کی گئی.

مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں نالج اور آئی ٹی، ٹوئن ٹاورزکے پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر برٹش ہائی کمشن لاہور آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈ ہوج بھی موجود تھیں.

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this