Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹنیپال نمیبیا ٹی ٹوئینٹی سیریز ،نمیبیا کے بلے باز لوفٹی ایٹن نے...

نیپال نمیبیا ٹی ٹوئینٹی سیریز ،نمیبیا کے بلے باز لوفٹی ایٹن نے ریکارڈ تیز ترین سینچری اسکور کر ڈالی

Published on

spot_img

نیپال سہ ملکی ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز کے دوران نمیبیا اور میزبان ٹیم کے درمیان کرکٹ میچ میں نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن نے ایک شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔ نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف صرف 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جس سے وہ ٹی ٹوئنٹی میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔
جب لوفٹی ایٹن بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کی ٹیم اچھی پوزیشن میں نہیں تھی، 11ویں اوور میں 62 اسکور پہ 3 آؤٹ تھے ۔تاہم، انہوں نے ایک غیر معمولی اننگز کھیلی، بہت سے جارحانہ شاٹس مارے جس کی مدد سے نمیبیا کو تیزی سے 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد ملی ۔
اپنی اننگز کے دوران لوفٹی نے 11 چوکے لگائےاور آٹھ چھکے لگائے ۔ ان کی سنچری 33 ویں گیند پر چوکے کے ساتھ بنی۔ یعنی وہ صرف 33 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 100 رنز تک پہنچ گئے۔ اس سے وہ مینز ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
کرکٹ میچ میں 22 سالہ لوفٹی ایٹن کی شاندار کارکردگی کی بدولت نمیبیا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ اگرچہ میزبان ٹیم نیپال کی جانب سے روہت پاوڈیل نے24 گیندوں 42 رنز،بلے باز مالا نے 21 گیندوں پر 32 رنز ،دیپیندر سنگھ ایری نے 32 گیندوں پر 48 رنز اور سومپال کامی نے 11 گیندوں رنز 26 کی شاندار اننگز کھیلی ، اس کے باوجود ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم 20 رنز سے ہار گئی ۔
لوفٹی ایٹن نے عمدہ بلے بازی کے علاوہ اپنی اسپن باؤلنگ کا جادو دکھاتے ہوئے دو وکٹیں بھی حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this