بطور وزیراعظم معاشی استحکام میری اولین ترجیح ہوگی, شہباز شریف
اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کا معاشی استحکام ان کی اولین ترجیح ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل مفاہمت اور اتحاد سے حل کیے جا سکتے ہیں۔ ملک کی بہتری کے لیے سب کو ایمانداری سے کام کرنا ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔