ریڈیو کی مشہور شخصیت امین سیانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

0
141

ریڈیو کی مشہور شخصیت امین سیانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی ریڈیو کے سب سے مشہور اناؤنسر اور ٹاک شو کے میزبان امین سیانی گزشتہ روز منگل کی شام کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی۔

امین سیانی کے بیٹے راجل سیانی نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

مرحوم امین سیانی کے بیٹے نے بتایا کہ امین سیانی کو منگل کی شام کو جنوبی ممبئی میں ان کے گھر پر دل کا دورہ پڑا, ان کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے علاج کے فوری بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

امین سیانی کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ پچھلے 12 سال سے کمر کے درد میں مبتلا تھے.

یاد رہے کہ 21 دسمبر 1932 کو ممبئی شہر میں پیدا ہونے والے امین سیانی 54 ہزار ریڈیو پروگرامز کر چکے ہیں جو کہ سامعین کو خوب بھا گئے۔ انہوں نے کئی فلموں میں بطور اناؤنسر بھی کام کیا تھا.

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 19 ہزار جِنگلز کو اپنی آواز بھی فراہم کی تھی جس کے بعد ان کا نام لمکا بک آف ریکارڈز میں بھی درج کیا گیا.