Thursday, January 9, 2025
Homeالیکشن 2024الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کا کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کا کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

Published on

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کا کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے کامیاب ہونے والے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے عون چودھری پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کر کے عدالت میں ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور عون چوہدری حلقہ این اے 128 لاہور سے ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آئے تھے.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرسماعت کی۔
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کوآگاہ کیا کہ این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں،الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سماعت کر کے فیصلہ کرے گا۔
ڈی جی لاء کے بیان کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شکایت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے.
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق عام انتخابات 2024 میں عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے جبکہ سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے تھے۔
تاہم سلمان اکرم راجہ نے عون چوہدری کی کامیابی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا.

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this