Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsخانیوال سے 1 قومی اسمبلی، 2 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی ن لیگ...

خانیوال سے 1 قومی اسمبلی، 2 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل

Published on

spot_img

خانیوال سے 1 قومی اسمبلی، 2 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خانیوال سے آزاد ارکان اسمبلی رضا حیات ہراج پینل نے نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ رضا حیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے144 خانیوال سے کامیاب ہوئے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 سے اصغر حیات ہراج نے انتخابات میں فتح حاصل کی۔ رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

آپ سب کا تعاون عوام کی مشکلات کے حل میں میں اہم ثابت ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے اور قوم کو مزید بربادی سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنا رہے ہیں۔ قوم کا مینڈیٹ ہے کہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں۔ رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے وزیر اعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی۔

پارٹی راہنما عطاء اللہ تارڑ اور محترمہ انوشہ رحمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔اسی طرح اس سے قبل پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب مزید 6 آزاد ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ان آزاد ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور وزیر اعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مریم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے شکریہ ادا کیا اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this