امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کی سعودی ولی عہد شاہ سلمان سے ملاقات, غزہ پر تبادلہ خیال
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن پیر کے روز سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ جہاں پر انہوں نے سعودی ولی عہد شاہ سلمان اور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کر کے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی.
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ اینٹنی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد، مصر، قطر اور اسرائیل کا دورہ بھی کریں گے، اور یرغمالوں سے متعلق سمجھوتے کے لیے مصر اور قطر کی ثالثی میں حماس سے ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
اینٹنی بلنکن کے مشرق وسطیٰ کے اس دورے کا مقصد غزہ میں فائر بندی اور غزہ کی تعمیر نو، ایک فلسطینی ریاست کا قیام اور عرب ممالک کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا شامل ہے۔