پاکستان نے غزہ کیلئے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کر دی ہے

0
83
پاکستان نے غزہ کیلئے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کر دی ہے

پاکستان نے غزہ کیلئے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کر دی ہے

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق
پاکستانی حکومت نے مشکل کی اس گھڑی میں غزہ کے کے اندر ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے اہم امدادی سامان کی اپنی پانچویں کھیپ روانہ کر دی ہے.
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق امدادی سامان میں گرم خیمے , ترپال اور کمبل شامل ہیں جن کو پاکستانی فضائیہ کے (C-130) جہاز کے زریعے نور خان ائیر بیس سے غزہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے.

یہ خصوصی پرواز نور خان ایئر بیس سے مصر کے شہر العرش کی طرف جائے گی. جہاں پر مصر میں تعینات پاکستانی سفیر یہ امدادی سامان وصول کریں گے۔ جس کے بعد امدادی سامان کو غزہ کی طرف پہنچایا جائے گا.
اور جنگ سے متاثرہ لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا.

پاکستانی حکومت نے ابھی تک غزہ کیلئے پانچ امدادی پروازیں بھیجی ہیں جس میں غزہ کے لوگوں کیلئے تقریباً 230 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے ۔ تاہم امداد کا یہ سلسلہ یہاں پر ختم نہیں ہوگا بلکہ آگے بھی جاری رہے گا.
نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے غزہ کے لوگوں کیلئے ایک اور امدادی پرواز کراچی سے 6 فروری کو مصر کی طرف روانہ ہوگی جس میں 100 ٹن امدادی سامان ہوگا.