کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھماکہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے، تاہم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے.
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی ساجد سدوزئی نے اپنے بیاں میں کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. پولیس کی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ کی تفتیش کیلئے طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی شدت اور نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے.
کراچی میں پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن آفس کے قریب دھماکے کے لئے بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا۔