Wednesday, November 27, 2024
Homeتازہ ترینبنی گالہ کی رہائش گاہ بشریٰ بی بی کے لئے سب جیل...

بنی گالہ کی رہائش گاہ بشریٰ بی بی کے لئے سب جیل قرار

Published on

spot_img

بنی گالہ کی رہائش گاہ بشریٰ بی بی کے لئے سب جیل قرار

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے شوہر کی رہائش گاہ کو حکام نے بطورِ سب جیل قرار دے دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کو 31 جنوری 2024 کو احتساب عدالت نے توشہ خانہ کرپشن کیس میں ان کے شوہر عمران خان سمیت 14 سال قید کی سزا سنائی تھی اور دونوں کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو فروخت کیا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا.

بشریٰ بی بی: بنی گالہ میں قائم کردہ سب جیل میں قید عمران خان کی اہلیہ کون ہیں؟

بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے وقت موجود نہیں تھی اور کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد انہوں نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ تاہم، جیل حکام نے پنجاب اور وفاقی حکومتوں کی درخواستوں کے بعد انہیں بنی گالہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جہاں پر ان کے شوہر عمران خان کے گھر کو ان کے لئے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this