Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹجسپریت بمراہ پر آئی۔سی۔سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ...

جسپریت بمراہ پر آئی۔سی۔سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

Published on

spot_img

جسپریت بمراہ پر آئی۔سی۔سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

حیدرآباد (تلنگانہ)، 29 جنوری: ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر باضابطہ طور پر سرزنش کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے، “جسپریت بمراہ کو حیدرآباد میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن ایک واقعے کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سرکاری سرزنش کی گئی ہے۔ ”
آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے مطابق یہ واقعہ انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 81ویں اوور کے دوران پیش آیا۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ کو پچ پر رن لینے کے لیے بھاگتے ہوئے روکا جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ، بمراہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.12 کو توڑا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میچ کے دوران کسی دوسرے کھلاڑی، ٹیم کے معاون عملے، امپائر، میچ ریفری، یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطہ کے عوض لاگو ہوتا ہے ۔
جسپریت بمراہ  پر آئی۔سی۔سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد
چونکہ یہ دو سالوں میں بمراہ کا پہلا جرم تھا، اس لیے ان کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ الزام آن فیلڈ امپائر پال ریفل اور کرس گیفانی، تھرڈ امپائر ماریس ایراسمس اور چوتھے امپائر روہن پنڈت نے دائر کیا تھا۔ ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز نے اپنے بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ :۔ بیان میں وضاحت کی گئی۔”لیول 1 کی خلاف ورزی پر عام طور پر کم سے کم جرمانہ آفیشل ڈانٹ ڈپٹ، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں”۔ “بمراہ نے جرم تسلیم کیا ہے ۔اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی،”
یاد رہے پہلی اننگز کے بعد مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باوجود، ہندوستان اتوار کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہار گیا، اولی پوپ کی جارحانہ بلے بازی اور ڈیبیو کرنے والے ٹام ہارٹلی کی اسپن صلاحیت نے انگلینڈ کو 28 رنز سے فتح دلائی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this