Wednesday, December 11, 2024
Homeکھیلکرکٹ80 پاکستان کے مرد، خواتین کرکٹربی بی ایل اور ڈیبلیو بی بی...

80 پاکستان کے مرد، خواتین کرکٹربی بی ایل اور ڈیبلیو بی بی ایل ڈرافٹ کے لیے نامزد

Published on

80 پاکستان کے مرد، خواتین کرکٹربی بی ایل اور ڈیبلیو بی بی ایل ڈرافٹ کے لیے نامزد

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور خواتین کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹس کے لیے پاکستان کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یکم ستمبر کو ہونے والے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 80 پاکستانی مرد اور خواتین کرکٹرز حصہ لیں گے۔

بی بی ایل 2024/25 کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی اضافی نامزدگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ڈرافٹ کے لیے جاری کردہ مجموعی فہرست میں مزید 64 پاکستانی کرکٹرز کو آئندہ ایڈیشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حارث رؤف، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، اور زمان خان جیسے ناموں کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔ مجموعی فہرست میں مزید پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں.

ان میں فخر زمان، نسیم شاہ، شان مسعود، صائم ایوب، عثمان قادر، سرفراز احمد، عمر اکمل، امام الحق، محمد نواز، فہیم اشرف، حیدر علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مزید برآں ڈبلیو بی بی ایل کے لیے 11 پاکستانی خواتین کرکٹرز کے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں فاطمہ ثناء، ندا ڈار، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، طوبہ حسن، نشرہ سندھو اور عروب شاہ شامل ہیں بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے ڈرافٹ یکم ستمبر کو ہوں گے۔

بی بی ایل کا آغاز 15 دسمبر سے پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم، پرتھ میں افتتاحی میچ سے ہونا ہے جبکہ فائنل 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا۔

برسبین ہیٹ اس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن ہے جس نے گزشتہ ایڈیشن کو جیتا تھا فائنل میں سڈنی سکسرز کو 54 رنز سے شکست دی۔

دوسری جانب، ڈبلیو بی بی ایل کا آغاز 27 اکتوبر سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں افتتاحی میچ سے ہوگا، فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ا

Latest articles

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی...

جارج لنڈے کی بدولت، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جارج لنڈے نے 48 رنز کی تیز رفتار...

جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو کنگس میڈ میں پاکستان کے خلاف...

محمد سراج، ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور آسٹریلیا...

More like this